مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف برسلز کے دو روزہ دورے کے بعد تہران پہنچ گئے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے برسلز کے دورے کے دوران بلجیئم کے وزير اعظم ، وزیر خارجہ ، پارلیمنٹ کے سربراہ اور دیگر حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا ایرانی وزیر خارجہ نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کونسل کے ارکان کے اجلاس سے بھی خطاب کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف برسلز کے دو روزہ دورے کے بعد تہران پہنچ گئے ہیں۔
News ID 1861902
آپ کا تبصرہ